پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیصل قریشی نے اپنے حسنِ اخلاق سے ساتھی اداکارہ تزین حسین کا دل جیت لیا۔
طلعت حسین کی علالت کی خبر سامنے آنے کے کچھ روز بعد ہی اداکار فیصل قریشی اپنی اہلیہ ثناء فیصل کے ہمراہ عیادت کرنے ان کے گھر پہنچ گئے۔
فیصل قریشی نے اپنے اس اقدام سے اپنے مداحوں اور طلعت حسین کی بیٹی، اداکارہ تزین حسین کو خوش کردیا۔
اُنہوں نے نہ صرف خود اداکار طلعت حسین کی عیادت کی اور ان کا حال احوال پوچھا بلکہ ان کے ساتھ اپنی خوشگوار ملاقات کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ شیئر کرکے اُنہیں بھی طلعت حسین کی صحت کے حوالے سے آگاہ کیا۔
واضح رہے کہ کچھ روز قبل طلعت حسین کے شدید علیل ہونے کی خبر سامنے آئی تھی
رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ اداکار علالت کے باعث وہیل چیئر استعمال کرنے پر مجبور ہیں اور اہل خانہ نے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔
نمائندہ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے طلعت حسین کے اہل خانہ نے مداحوں سے دعا کی اپیل کی اور بتایا کہ شدید سگریٹ نوشی کی وجہ سے سینئر اداکار کے پھپھپڑے کم زور ہوگئے ہیں۔ ان کے پھپھپڑوں میں پانی بھر جاتا ہے، جس کی وجہ سے سانس لینے میں تکلیف ہوتی ہے۔