شہر کا امن خراب کرنا، انتخابات پر اثر انداز ہونے کی کوشش، حافظ نعیم

کراچی (اسٹاف ر پور ٹر )امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن ٰنے کہا ہے کہ شہر میں امن و امان کی صورتحال کو خراب کر کے انتخابات پر اثر انداز ہونے اور ووٹرز ٹرن آؤٹ کم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، شر پسند عناصر نے پھر سے سر اُٹھانا شروع کر دیا ہے، کراچی ایک بار پھر جلاؤ گھیراؤ، قتل و غارت اور نفرت کی سیاست کا متحمل نہیں ہو سکتا،عام انتخابات میں بھی ہماری جیت یقینی ہے، انتخابات میں دھاندلی، نتائج کی تبدیلی اور دہشت گردی قبول نہیں کریں گے، ناظم آباد میں پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے کارکنوں کے درمیان جھگڑے میں ایم کیو ایم کے کارکن کے قتل کی شدید مذمت اور مقتول کے اہل خانہ سے اظہار افسوس کرتے ہیں، ہمارا مطالبہ ہے کہ واقعے کی عدالتی تحقیقات کروائی جائے اور مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ادارہ نورحق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے کہ 8فروری کو فوج، رینجرز اور لاء انفورسمنٹ کے اداروں کے اہلکاروں کو پولنگ اسٹیشن کے باہر کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے متعین کرے اور انتخابات سے قبل بھی پُر امن ماحول کو یقینی بنائے،انہوں نے مزید کہا کہ ناظم آباد میں کھلے عام فائرنگ اور اسلحے کی نمائش کے دوران قانون نافذ کرنے والے ادارے کہاں تھے، جماعت اسلامی امن و امان کو یقینی بنانے اور پُر امن انتخابی ماحول کے حوالے سے ڈی جی رینجرز اور آئی جی سندھ سے بھی رابطہ کرے گی،انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے انٹر سال اول کے متاثرہ طلبہ و طالبات کے لیے ویپ پورٹل بنادیا ہے

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*