کراچی: اسلحہ اسمگلنگ میں ملوث ریٹائرڈ ایف سی اہلکار سمیت 2 ملزمان گرفتار

کراچی: سی ٹی ڈی نے اورنگی ٹاؤن بنارس کے علاقے میں غیر قانونی اسلحہ کی سپلائی میں ملوث ریٹائرڈ ایف سی اہلکار سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق خفیہ اطلاع پر بنارس کے علاقے میں کارروائی کرکے ایف سی کے ریٹائرڈ اہلکار سمیت دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا، ملزمان زردار خان اور سلیم خان غیر قانونی اسلحہ کراچی میں سپلائی کرنے میں ملوث ہیں، ملزمان نے دوران تفتیش غیر قانونی اسلحہ درہ آدم خیل سے کراچی لانے کا انکشاف کیا ہے۔

ملزمان کے مطابق گروہ کا سرغنہ مختیار درہ آدم خیل میں غیر قانونی طریقے سے اسلحہ تیار کرتا ہے اور گرفتار ملزمان زردارخان، سلیم خان سے غیر قانونی اسلحہ سپلائی کرواتا ہے،کراچی میں گینگ کا اہم کارندہ اقبال جرائم پیشہ افراد کو اسلحہ فراہم کرتا ہے۔

ملزمان نے بتایا کہ گروہ کے سرغنہ مختیار نے اسلحہ اسمگلنگ کے لیے زیادہ تر ایف سی کے ریٹائرڈ اہلکاروں کو شامل کیا ہوا ہے،گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مذید تفتیش شروع کردی گئی ہے

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*