کراچی والو، اپنا ووٹ اپنوں کو دینا‘ خالد مقبول صدیقی کی شہریوں سے اپیل

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نے کراچی کے شہریوں سے ووٹ کیلئے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کراچی والو، اپنا ووٹ اپنوں کو دینا ہے اپنے لیے دینا ہے، آٹھ فروری کو کراچی والے کراچی کو کراچی والوں کے حوالے کریں گے۔

کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ایم کیو ایم کے سامنے جھوٹ ٹک نہیں سکتا، 8 فروری کا انتخاب، انقلاب بن کر ہماری اور آپ کی تاریخ بنے گا۔

کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے سینیئر ڈپٹی کنوینر مصطفیٰ کمال نے کہا کہ آج شاہ فیصل کالونی والوں نے باطل قوتوں کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دی ہے، شہر کے مینڈیٹ کو چرانے کی کوشش ضائع ہو گئی۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کہہ رہی ہے کہ ایم کیوایم بری ہے، پیپلز پارٹی یہ اعلان بھی کرے کہ وہ ایم کیو ایم کے پاس ووٹوں کی بھیک مانگنے نہیں جائے گی۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*