صنم جاوید کی ضمانت منظور

لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کی درخواستِ ضمانت منظور کر لی۔

عدالت نے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے کے بعد محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا ۔

صنم جاوید کے خلاف مسلم لیگ ن کا آفس جلانے کا مقدمہ ماڈل ٹاؤن پولیس نے درج کر رکھا ہے

واضح رہے کہ جمعہ 26 جنوری کو سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ آف پاکستان نے پی ٹی آئی کی رہنما صنم جاوید کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی تھی۔

عدالتِ عظمیٰ کی جانب سے صنم جاوید کو این اے 119، 120 اور پی پی 150 سے الیکشن لڑنے کی اجازت دی گئی۔

سپریم کورٹ نے صنم جاوید کے کاغذاتِ نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا تھا۔

عدالتِ عظمیٰ نے الیکشن کمیشن کو صنم جاوید کو انتخابی نشان دینے کا حکم بھی دیا تھا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*