ن لیگ کے امیدوار کی اصلی شیر کے ساتھ انتخابی مہم

سیالکوٹ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں نے اصلی شیر کے ساتھ انتخابی مہم چلائی۔

تحصیل ڈجکوٹ میں حلقہ این اے ننانوے اور پی پی ایک سو سات کے لیگی امیدوار شیر لے آئے۔

شیر کو پنجرے میں بند کر کے گلیوں اور بازاروں کے چکر لگائے گئے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں قائد ن لیگ نواز شریف نے انتخابی ریلی میں اصلی شیر لانے کا سخت نوٹس لیا تھا۔

مسلم لیگ (ن) کی سیکرٹری اطلاعات اور سابق وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں بتایا کہ قائد مسلم لیگ ن نواز شریف نے موہنی روڈ پر انتخابی ریلی کے دوران اصلی شیر لانے کا سخت نوٹس لیا ہے۔

مریم نواز نے اپنے پیغام میں کہا کہ نواز شریف نے فوری طور پر انتخابی ریلی سے شیر کو واپس بھجوانے کی ہدایت کی، جس کے بعد شیر کو فوری طور پر واپس بھجوا دیا گیا تھا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*