
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اورشوبزاداکارہ ثناء جاوید کی شادی کی خبر نے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھیڑ رکھی ہے، اس حوالے سے آئے دن نئی آنے والی اپ ڈیٹس اس موضوع کو پھر گرما دیتی ہیں۔
شعیب ملک اور ثناء جاوید کی شادی پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سابق بھارتی ٹینس اسٹارثانیہ مرزا اور گلوکار عمیر جسوال کی حمایت کی جارہی ہے۔
نجی ٹی وی کے بیورو چیف و صحافی نعیم حنیف نے اس حوالے سے کئی رازوں سے پردہ اٹھانے کا دعویٰ کیا ہے۔ ایک پوڈکاسٹ شو میں شرکت کرتے ہوئے انہوں نے ایک اور تہلکہ خیز انکشاف کیا۔
نعیم حنیف نے عمیر جسوال سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’اس شادی کی خبر کے بعد عمیر جسوال نے ثانیہ مرزا کو کال کی اور اپنا اور ان کا دُکھ درد بانٹا ہے۔ جس مشکل وقت سے ثانیہ مرزا گزر رہی ہیں، اسی وقت سے عمیر جسوال بھی گزر رہے ہیں‘۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ’عمیر جسوال دراصل اس کہانی کے خاور مانیکا ہیں‘۔ انہوں نے ثانیہ مرزا کو کال کرکے ان سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے آئندہ زندگی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہاربھی کیا ہے۔ دونوں نے کال پر ایک دوسرے کا بوجھ ہلکا کیا ہے’