مساجد، قبرستان، امام بارگاہیں اور مزارات، اب سب بھارتی انتہا پسندوں کے نشانے پر

بھارت میں بابری مسجد کی شہادت کے بعد مسلمانوں کے دیگر مقدس مقامات بھی انتہا پسندوں کے نشانے پر ہیں، رام مندر کے افتتاح سے بھارتی مسلمانوں کی مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں کیونکہ رام مندر کی توسیع کی زد میں بہت سے قبرستان اور مقبرے آسکتے ہیں، ایودھیا سے مسلمانوں کے نشانات مٹانے کی تمام کوششیں کی جا رہی ہیں۔

جہاں اکثریت اقلیت سے ڈرنے لگتی ہے وہاں تاریخ اور انسانیت کی شکل بگڑ جاتی ہے، مذہب سیاست میں شامل ہو جائے وہاں انسانوں کی تقسیم کا نوحہ لکھا جاتا ہے۔

یہی کچھ ہورہا ہے بھارت میں جہاں مودی سرکار کے اقدامات نے مسلمانوں پر زمین تنگ کردی ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے ”بی بی سی“ کے مطابق ایودھیا نہ صرف ہندو بلکہ مسلم تہذیب اور ثقافت کا بھی اہم مرکز ہے

ایودھیا میں مساجد، مقبرے، درگاہیں اور قدیم قبریں مسلمانوں کی صدیوں سے آباد کاری کا پتہ دیتی ہیں، یہاں 55 مساجد، 22 قبرستان، 22 مزارات اور 11 امام بارگاہیں ہیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*