سینیئر جج جسٹس صداقت علی خان فیصلہ کریں گے کہ سانحہ مری کا کیس کون سا بنچ سنے گا۔
لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں سانحہ مری کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب مجیب الرحمان کیانی عدالت میں پیش ہوئے
سانحہ مری سے متعلق درخواستوں پر سماعت جسٹس چودھری عبدالعزیز نے کی۔
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب مجیب الرحمان کیانی نے عدالت سے استدعا کی کہ سانحہ مری پر دو بینچز میں دو یکساں درخواستیں زیر سماعت ہیں لہاذا کیس ایک بینچ میں بھیجا جائے۔
مجیب الرحمان کیانی نے عدالت کو بتایا کہ مری سے متعلق ماحولیات اور غیر قانونی تعمیرات کا ایک کیس جسٹس جواد حسن کی عدالت میں زیر سماعت ہے۔
جسٹس چودھری عبدالعزیز نے سانحہ مری کا کیس سینئر جج جسٹس صداقت علی خان کے پاس ریفرنس بنا کر بھیج دیا۔
عدالت نے کہا کہ سینئر جج جسٹس صداقت علی خان فیصلہ کریں گے کہ سانحہ مری کا کیس کون سا بینچ سنے گاْ۔
لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بینچ نے کیس کی سماعت 24 فروری تک ملتوی کردی۔
سانحہ مری کی گذشتہ سماعت
سانحہ مری کیس سے متعلق گذشتہ سماعت میں عدالت نے کمشنر راولپنڈی کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ کو غیر تسلی بخش قرار دیا تھا۔