وزارت دفاع کے سیکرٹری لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ حمود الزمان خان نے تینوں سروسز چیفس کو خطوط لکھے ہیں۔
سیکرٹری دفاع نے آرمی چیف، ائیر چیف اور نیول چیف کو خطوط لکھے، تینوں سروسز چیفس کو سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں خطوط لکھے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق خطوط میں تینوں سروسز چیفس کو 2017 کے دھرنے کے متعلقہ افسران کے کردار کا جائزہ لےکر کارروائی کا کہاگیا ہے۔
خیال رہے کہ رواں سال نومبر میں نگران حکومت نے فیض آباد دھرنا کیس میں عدالتی فیصلے پر عمل اور ذمہ داروں کے تعین کے لیے انکوائری کمیشن تشکیل دیا تھا۔
3 رکنی کمیشن کے سامنے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق پرنسپل سیکرٹری وزیراعظم فواد حسن فواد سمیت کئی افسران پیش ہوچکے ہیں۔