کراچی میں سردی کے ڈیرے، پارہ 10 ڈگری تک پہنچنے کا امکان

کراچی: محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ تین روز کے دوران شہر قائد میں موسم مزید سرد ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو شہر میں شمال مشرقی(بلوچستان)کی جانب سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار گزشتہ روزکے مقابلے میں کم ہونے کے سبب غیرمعمولی طورپرخنکی وسردی محسوس نہیں کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ویدراسٹیشن(اولڈ ائیرپورٹ) پرکم سے کم درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ جناح ٹرمینل پر10.3 ڈگری ریکارڈ ہوا۔ اسی طرح گلستان جوہراور شاہراہ فیصل پربتدریج کم سے کم پارہ 12اور 13ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت گزشتہ روز کے مقابلے میں ایک ڈگری اضافے سے26.5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ بدھ کو دیہی سندھ میں سب کم درجہ حراست موہنجودڑو میں 4.5ڈگری ریکارڈ ہوا۔

محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹرکی پیش گوئی کے مطابق اگلے 3روزکے دوران موسم خشک جبکہ رات میں سرد رہنے کی توقع ہے، اس دوران کم سے کم پارہ 10سے12ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*