
شہر میں کرائے کے قاتلوں کا گینگز سر گرم
پانچ لاکھ روپے کے عوض جماعت اسلامی کے کارکن کو قتل کر نیوالا اجرتی قاتلون کا پانچ رکنی گینگ پکرا گیا
اجرتی قاتلوں کے گینگز میں کالعدم ، گینگ وار اور سیاسی جماعتوں کے عسکری ونگز کے کارکن شامل ہیں
رپورٹ راﺅ عمران
شہر میں کرائے کے قاتلوں کا گینگز سر گرم ہوگئے دس سے زائد ڈیتھ اسکواڈ رقم کے عوض شہریوں کو قتل کررہے ہیں گینگز میں کالعدم ، گینگ وار اور سیاسی جماعتوں کے عسکری ونگز کے کارکن شامل ہیں اورنگی میں جماعت اسلامی کے کارکن ٹریول ایجنٹ کو قریبی رشتے دار نے پانچ لاکھ روپے کی سپاری دے کرقتل تروایا قتل ترنے والے کرائے کے قاتل کو چار ستھیوں سمیت گر فتار کرلیا ملزمان نے قتل کی واردات کے بارے مین ہوشربا انکشافات کردئے تفصیلات کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے نے اورنگی ٹاو?ن میں 2 جنوری کو فائرنگ سے قتل کیے جانے والے جماعت اسلامی کے کا رکن کے قتل میں ملوث ملزم اور اس کے دیگر 4 ساتھیوں اجرتی قاتلوں میں ظفر ولد محمد اکرم (فائیرر)، شیخ ماجد علی ولد شیخ صلاح الدین (پارٹنر) اور احد ولد راشد احمد (بائیک رائیڈر) شامل ہیں کو گرفتار کر لیا ، گرفتار ملزم ظفر ولد محمد اکرم کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا گیا ہے۔ملزم ظفر عرف شوٹر سے قتل کی واردات میں استعمال کیا جانے والا ( ا?لہ قتل ) تیس بور پستول برا?مد کر لیا گیا۔ ملزمان نے 2 جنوری 2024 کی شب اورنگی ٹاو?ن میں فائرنگ کر کے 42 سالہ وسیم صدیق کو قتل کر دیا تھا ذرائع کے مطابق مقتول کو اس کے رشتے دار نے سپاری دیکر قتل کرایا تھا۔گرفتار ملزمان میں ٹارگٹ کلر ظفر ، اس کے 2 ساتھی مجید اور واردات کے بعد گاڑی میں لے جانے والے تیسرے ساتھی کے علاوہ سپاری دینے والے 2 لوگ شاہ زیب اور اس کے ماموں وسیم شامل ہیں۔سپاری دینے والے شاہزیب نے اپنے ماموں وسیم کے ساتھ ملکر کر وسیم صدیقی کےقاتلوں کو 350,000 میں قتل کی سپاری دی تھی۔اجرتی قاتلوں کو 80,000 روپے کی رقم ادا کردی گئی تھی، جس میں سے 25,000 روپے ملزم ظفر اور 25,000 ملزم شیخ ماجد (ٹوٹل 50,000 روپے) کی رقم برآمد کرلی گئی ہےسپاری ٹارگٹ کلر ظفر عرف شوٹر اور اس کے ساتھی مجید نے علاقے کے ایک ہوٹل پر وصول کی تھی مقتول وسیم صدیقی ٹریول ایجنٹ اور عمرے کے ویزوں کا کام کرتا تھا ، وسیم صدیقی کو گرفتار ملزم شوٹر نے گھر سے باہر بلا کر قتل کیا تھا۔وسیم صدیقی اور سپاری دینے والے شاہزیب ملزم ظفر عرف شوٹر اور وسیم ایک ہی محلے کے رہائشی ہیں ان کا کچھ عرصہ قبل کسی بات پر جھگڑا ہوا تھا جس کے دوران وسیم صدیقی نے ملزم شاہزیب کا سر پھاڑ دیا تھا ، جس کے بعد سے شاہزیب کے دل میں بدلے کی آگ تھی۔واقعے والے روز مقتول کو سپاری کلر ظفر شوٹر نے چار سے پانچ فون کالز کی تھیں ، گرفتار ملزم ظفر اس سے قبل سی ٹی ڈی کے ہاتھوں گرفتار بھی ہوچکا ہےمزید ملزم ظفر سے قتل میں استعمال ہونے والا اسلحہ بمعہ ایمونیشن، ملزم شیخ ماجد سے مقتول کا ٹوٹا ہوا موبائل اور ملزم احد سے قتل میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی ہے۔ملزم ظفر قبل از بھی 13 جون 2004 کو تھانہ اورنگی کے باہر ہونے والے بم بلاسٹ کے مقدمہ الزام نمبر 142/2084 بجرم دفعہ 3/4 ایکسپلوزو ایکٹ 7ATA r/w میں گرفتار ہوکر جیل جاچکا ہے۔مزید ملزم ظفر سال 2019 میں بھی تھانہ اورنگی سے مقدمہ الزام نمبر 296/2019 بجرم دفعہ 23(I)A میں گرفتار ہوکر جیل جاچکا ہے۔