کے ڈی اے مقروض کیوں‘ لٹیرے گھر میں موجود


میٹروول ون ٹو ‘ تھری کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر الطاف اورپرائیویٹ ٹیم اویس چکنا‘ وقاص ‘ اسد کی کراچی بھر میں لوٹ مار
میٹروول میں افغان قبضہ مافیا کی پشت پناہی دو نمبر فائلوں کا دھندہ جاری‘ گلستان جوہر میں کروڑوں کا پلاٹ A/20 بیچ کھایا
موصوف نے 9 عدد افراد پر مشتمل ایک پرائیویٹ ٹیم بنا رکھی ہے جو پورے کراچی میں شکار ڈھونڈھتی ہے
کراچی(رپورٹ O اے آر ملک) KDA کے مقروض ہونے کا سبب اس کے لٹیرے افسران نکلے ‘ یہاں پرائیویٹ لٹیری پارٹی مدد گار‘ کیاڈائریکٹر جنرل کا تبادلہ صورتحال بدل سکے گا یا نگراں حکومت سندھ کو یہ منہ اور مسور کی دال کا محاورہ بھگتنا پڑے گا ‘ فی الحال لوٹ کھسوٹ جعلسازی کا گڑھ بنے ادارے کے ایک افسر کے ادنیٰ کرتوت سامنے لاتے ہیں‘ تفصیلات کے مطابق میٹروول ون’ ٹو اور تھری کے انچارج اسسٹنٹ ڈائریکٹر KDA الطاف اور حواریوں کا احوال شامل اشاعت ہے موصوف نے 9 عدد افراد پر مشتمل ایک پرائیویٹ ٹیم بنا رکھی ہے جو پورے کراچی میں شکار ڈھونڈھتی ہے ۔ اس کے مرکزی کرداروں میں اویس چکنا‘ وقاص ‘اسد اور دیگر شامل ہیں اسسٹنٹ ڈائریکٹر الطاف نے افغان قبضہ مافیا کا میٹروول کے علاقوں میں قبضہ کرارکھا ہے جن کو یہ دونمبر فائلیں بنا کر فروخت کرتا ہے اور ددفتر سے اصل فائلیں خربود کی جاتی ہیں اس کا اور اس کے گروہ کا دائرہ بہت وسیع ہے کہ KDA کے ادارے اور پرائیویٹ ٹیم کی ملی بھگت سے گلستان جوہر کے پلاٹ نمبر A/20 جس کی مالیت 4 سے 5 کروڑ روپے ہے واردات کی لپیٹ میں لیاہے ۔ یہ گروہ عرصہ دراز سے خالی پڑے کنسلیشن کے پلاٹوں کی ناجائز طریقے سے ڈپلیکیٹ فائلیں بنوا کر جعلسازی سے سیل ڈیڈ بنوا کر بیچ کھاتاہے اور کروڑوں کماتا ہے واضح رہے کہ موصوف الطاف کے خلاف اینٹی کرپشن میں انکوائریز چل رہی ہیں۔ مگر یہ دیدہ دلیری سے جعلسازی جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ایسے بدعنوان افسران ‘ اہلکاران اور پرائیویٹ مافیا کو روزنامہ قومی اخبار بے نقاب کرنے کا قومی فریضہ ادا کرتا رہاہے اور فرض کی ادائیگی میں جلد ہی مزید KDA کے بدعنوان افسران ‘ اہلکاران اور پرائیویٹ ٹیموں کے کرتوت بے نقاب کئے جائیں گے

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*