
سندھ ایکسائز نے2 کارروائیوں میں جعلی شراب بنانے والی 2 فیکٹریاں پکڑلیں،2 ملزامان کو بھی گرفتار کر لیا گیا، ملزمان مقامی طور پر تیار کردہ شراب پر غیر ملکی برانڈ کے لیبل لگا کر فروخت کرتے تھے ،تفصیلات کے مطابق سیکرٹری ایکسائز نے بتایا کہ غیرملکی برانڈ ظاہر کرکے جعلی شراب مہنگے داموں فروخت کیلئےتیارسیکڑوں بوتلیں برآمد ہوئیں، ملزمان جعلی شراب پوش علاقوں میں فروخت کرتے تھے، ایکسائزحکام کے مطابق جعلی شراب کی مختلف اقسام سولہ ہزار سے تیس ہزار روپے فی بوتل فروخت کی جارہی تھی،سیکرٹری ایکسائز کا کہنا تھا کہ پہلی کارروائی کورنگی کے پی این ٹی سوسائٹی میں کی گئی اور ایک ملزم گرفتار کیا ساتھ ہی غیر ملکی برانڈ کی تیار 70بوتلیں، 6 گیلن جعلی شراب اور30 لیٹر الکوحل برآمد کیں، جعلی شراب فروخت کیلئے 340 مہنگے برانڈ کی خالی بوتلیں،پیکنگ میٹریل بھی برآمد ہوا، جبکہ گرفتارملزم کی نشاندہی پر دوسری کارروائی ڈیفنس فیز6 میں کی گئی، جہاں گاڑی سے 57 جعلی شراب کی بوتلیں برآمد ہوئیں۔