حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی پاکستانی اداکارہ ایمن سلیم اپنی مہندی میں ڈانس پرفارمنس دینے کے بعد تنقیدوں کی زد میں آگئیں۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی سلیم یوسف کی بیٹی و اداکارہ کی گزشتہ دنوں ہونے والی مہندی کی مختلف ویڈیوز سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں۔
وائرل ویڈیوز اور تصاویر سے معلوم ہوتا ہے کہ چپکے چپکے ڈرامہ سیریل سے شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنے والی اداکارہ کی مہندی کی تقریب میں انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے فنکاروں نے بھرپور شرکت کی۔
یوں تو منگنی، نکاح اور ڈھولکی کی تقریب سے وائرل ہونے والی تصاویر و ویڈیوز پر اداکارہ کی تعریفیں ہو رہی تھی لیکن مہندی کی تقریب میں اداکارہ کا ڈانس کرنا سوشل میڈیا صارفین کو ایک آنکھ نہ بھایا
ایمن سلیم کی اپنی مہندی میں ڈانس پرفارمنس کی وائرل ویڈیوز پر صارفین شدید تنقید کر رہے ہیں کسی کا کہنا ہے کہ اداکارہ کو نہ ڈانس آتا ہے اور نہ ہی شرم