جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی-ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے قافلے پر ڈیرہ اسماعیل خان میں حملہ ہوا ہے۔
ترجمان مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے قافلے پر انٹر چینج پر فائرنگ کی گئی۔
ابتدائی معلومات کے مطابق مولانا فضل الرحمان حملے میں محفوظ ہیں۔
سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کے قافلے پر دو اطراف سے فائرنگ کی گئی۔
ترجمان سربراہ جے یو آئی کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے بیٹے مولانا اسجد کا گاؤں عبدل خیل میں ولیمہ تھا۔
ریجنل پولیس آفیسر ( آر پی او) کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان محفوظ ہیں، یارک انٹر چینج ٹول پلازہ پر فائرنگ ہوئی، سربراہ جے یو آئی کی گاڑی پیٹرول بھروانے کے لیے رکی تھی۔
آر پی او کا کہنا ہے کہ فائرنگ مولانا فضل الرحمان پر نہیں ہوئی، واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔
ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے قافلے کے قریب فائرنگ بزدلانہ کارروائی ہے، بار ہا متنبہ کر چکے ہیں کہ ہماری قیادت کے لیے حالات سازگار نہیں، انتظامیہ آئے روز تھریٹس کے حوالے سے لیٹر لکھتی ہے لیکن عملاً کوئی اقدام نہیں کیا جاتا۔
اسلم غوری نے مزید کہا کہ واقعے کی فوری تحقیقات کروائی جائے، ادارے اپنی ذمہ داری پوری نہیں کر رہے، کے پی اور بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال دن بدن خراب ہوتی جا رہی ہے۔