متحدہ عرب امارات میں نیو ایئر نائٹ پر شاندار آتشبازی کا ورلڈ ریکارڈ بنانے کی تیاری شروع کردی گئی ہے، جس میں ایک ہزار سے زائد ڈرون حصہ لیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست راس الخیمہ نے نئے سال کے موقع پر شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک نہیں بلکہ دو گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑنے کی کوشش کرکے ایک بار پھر تاریخ رقم کرنے کی تیاری کرلی ہے، جہاں مسلسل پانچویں سال راس الخیمہ کا مقصد سب سے طویل سیدھی لائن والے ڈرون ڈسپلے اور فلوٹنگ آتش بازی کی سب سے لمبی زنجیر بنانا ہے، اس منصوبے پر عمل درآمد کے لیے ایک ہزار سے زائد ڈرونز اور آبی پائروٹیکنکس کا استعمال کیا جائے گا۔
بتایا گیا ہے کہ 8 منٹ کے اس شاندار ڈسپلے کا مظاہرہ ساحل سمندر کے 4 اعشاریہ 5 کلومیٹر کے ساتھ ساتھ منظر عام پر آئے گا، جو المرجان جزیرے سے راس الخیمہ کے الحمرا گاؤں تک پھیلا ہوگا، اس دوران گراؤنڈ بریکنگ تکنیک پیش کی جائے گی جس کی پہلے کبھی کوشش نہیں کی گئی تھی، جو شائقین کے لیے ایک ناقابل یقین تجربے کا وعدہ کرتی ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ ورلڈ ریکارڈ بنانے کے لیے یہ تقریب راس الخیمہ کی ریکارڈ ترقی اور سیاحت میں نمایاں کامیابیوں کا ثبوت ہے، توقع ہے کہ 50 ہزار سے زیادہ شائقین اس کو دیکھنے کے لیے جمع ہوں گے اور اس شاندار جشن کا مشاہدہ کریں گے، جس کی مدد سے کمیونٹیز کو ایک ناقابل یقین اور ریکارڈ توڑ تقریب کے ذریعے نئے سال کو خوش آمدید کہنے کے لیے اکٹھا کیا جائے گا۔
بتایا جارہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی وزارت افرادی قوت نے نئے سال کی خوشی میں یکم جنوری 2024 کو عام تعطیل کا اعلان بھی کیا ہے، وزراء کونسل کی جانب سے منظور ہونے والے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ نئے سال پرسرکاری اورنجی شعبے میں یکم جنوری کو عام تعطیل کی جائے گی، یکم جنوری کو تمام تعلیمی ادارے بھی بند رہیں گے، سرکاری اورنجی اداروں میں 2 جنوری کو کام کا دوبارہ آغاز کیا جائے گا۔
Loading...