سائنس گروپ میں ایک لاکھ 61ہزار 929 امیدواروں نے امتحانات میں شریک ہوئے
کامیابی کا تناسب 69.9 فیصد رہا
جنرل گروپ ریگولر و پرائیویٹ میں 16ہزار 746 امیدواروں نے امتحانات میں شرکت کی
کامیابی کا تناسب 48.68فیصد رہا
کراچی(اسٹاف رپورٹر)
ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین سید شرف علی شاہ نے (SSC-Part I)جماعت نہم سائنس و جنرل گروپ ریگولر اورپرائیویٹ کے سالانہ امتحانات برائے سال 2023 کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ اس موقع پر قائم مقام ناظم امتحانات خالد احسان اور رزلٹ کمیٹی کے ممبران بھی موجود تھے۔ چیئرمین بورڈ سید شرف علی شاہ نے کہا کہ طلباء وطالبات یہ نتائج بورڈ کی ویب سائٹ www.bsek.edu.pk پر دیکھ سکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سائنس گروپ میں ایک لاکھ 68ہزار 319طلباء و طالبات رجسٹر ڈ ہوئے جن میں سے ایک لاکھ 61ہزار 929طلباء وطالبات امتحانات میں شریک ہوئے، غیر حاضر طلباء و طالبات کی تعداد 6ہزار 390 رہی۔ تمام پرچوں میں کامیاب طلباء و طالبات کی تعدادایک لاکھ 13ہزار 186رہی، چھ پرچوں میں 23ہزار 380، پانچ پرچوں میں 10ہزار 300، چار پرچوں میں 6ہزار 936، تین پرچوں میں 4ہزار 141، دو پرچوں میں 2ہزار 392 اور ایک پرچے میں ایک ہزار 594امیدواروں نے کامیابی حاصل کی اور کامیابی کا تناسب 69.9 فیصد رہا۔ اسی طرح جنرل گروپ ریگولر میں 11ہزار 964امیدواروں نے رجسٹریشن کرائی، 11 ہزار245 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جبکہ 719 امیدوار غیر حاضر رہے۔ جنرل گروپ ریگولر میں سات پرچوں میں 5ہزار 724۔چھ پرچوں میں 2ہزار120۔ پانچ پرچوں میں 1ہزار 200۔ چار پرچوں میں 717۔ تین پرچوں میں 486۔ دو پرچوں میں 322 اور ایک پرچے میں 416امیدواروں نے کامیابی حاصل کی اور کامیابی کا تناسب50.90 فیصد رہا۔ علاوہ ازیں پرائیویٹ جنرل گروپ میں 6ہزار 407امیدواروں نے رجسٹریشن کرائی،5ہزار 501 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جبکہ 906امیدوار غیر حاضر رہے۔ پرائیویٹ جنرل کے ساتوں پرچوں میں 2ہزار 428،چھ پرچوں میں ایک ہزار241،پانچ پرچوں میں 726، چار پرچوں میں 388،تین پرچوں میں 205، دو پرچوں میں 153 اور ایک پرچے میں 213امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔پرائیویٹ جنرل گروپ میں بھی ساتوں پرچوں میں کامیابی کا تناسب44.14فیصد رہا۔
Loading...