ایف آئی اے کراچی بیکنگ سرکل نے جعلی ڈالر کا کاروبار کرنے والے جعلساز کو گرفتار کرلیا


کراچی( رپورٹ علی رضا خواجہ ) ایف آئی اے نے شہریوں کو جعلی ڈالرز فروخت کرنے والے نیٹ ورک سے جڑے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا ۔ملزم کے قبضے سے جعلی ڈالرز ضبط کر لئے گئے۔ایف آئی اے حکام کے مطابق کمرشل بینکنگ سرکل کراچی کو متاثرہ شہری کی جانب سے تحریری اطلاعات موصول ہوئیں کہ شہر میں ڈالرز کی بڑھتی ہوئی مانگ کی وجہ سے بعض جلعساز شہریوں کو کم قیمت کی لالچ دے کر جعلی ڈالرز فروخت کرنے لگے ہیں ۔مذکورہ اطلاعات پر ڈپٹی ڈائریکٹر کمرشل بینکنگ سرکل کراچی علی مراد کی زیر نگرانی میں انکوائری کے دوران ملزم کو تریس کیا گیا اور کراچی کے ایک علاقے میں اس کی موجودگی پر چھاپہ مار کاروائی کی گئی جس میں ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا ۔ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم کی شناخت عبداللہ کے نام سے ہوئی ہے جو کہ سادہ لوح شہریوں کو کم قیمت کی آڑ میں جعلی ڈالر فروخت کرتا تھا۔ملزم ڈالر کی فروخت کے لئے شہریوں سے پبلک مقامات پر ملاقات کرتا تھا۔ملزم کے قبضے سے جعلی 1600 امریکی ڈالر برآمد کر لئے گئے۔ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔ایف آئی اے کے مطابق دوران تفتیش مزید انکشافات متوقع

ملزم سے ملنے والے جعلی ڈالرز

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*