سال نو، اسلحہ کی نمائش، موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی

ہیڈ کوارٹرز پاکستان رینجرز سندھ میں ڈی جی رینجرز میجر جنرل اظہر وقاص کی صدارت میں سیکیورٹی کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا،،اجلاس میں کراچی شہر کے امن و امان کی صورتحال اسٹریٹ کرائمز، اسنیچنگ دیگر جرائم کی روک تھام اور بالخصوص نئے سال کی تقریبات کی مناسبت سے سیکیورٹی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا،ترجمان سندھ رینجرز کے اعلامیے کے مطابق اجلاس میں کراچی میں امن و امان کی صورتحال اور عادی جرائم پیشہ افراد کے خلاف رینجرز اور پولیس کےمشترکہ آپریشن تیز کرنے اور شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کے عمل کو مزید سخت ، اسلحہ کی نمائش،ہوائی فائرنگ سمیت موٹرسائیکل پر ڈبل سواری پرپابندی کو یقینی بنانے اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ،نئے سال کی تقریبات کی سیکیورٹی کو فول پروف بنانے پیٹرولنگ اور بین الصوبائی چیکنگ پوائنٹس پر اسنیپ چیکنگ کے عمل کو مزید مؤثر بنانے کے لیے رینجرز، پولیس اور دیگرلاء انفورسمنٹ ایجنسیز کی جانب سے مشترکہ لائحہ عمل مرتب کیا گیا، عوام سے اپیل کی گئی کہ وہ کسی بھی شرپسند عناصر، مشکوک سرگرمی اور ناخوش گوار واقعہ کی فوری اطلاع تعینات رینجرز اہلکار، رینجرز ہیلپ لائن 1101 پردیں ۔ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی خادم حسین رند، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی، ڈی آئی جیز اسپیشل برانچ، ایسٹ، ساؤتھ، ویسٹ، سی آئی اےاور ٹریفک پولیس،رینجرزاور حساس اداروں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔دریں اثنا ایڈیشنل آئی جی کراچی خادم حسین رند نے تمام زونل ڈی آئی جیزکو حکم دیا ہے کہ سال نو پر ہوائی فائرنگ کے مرتکب افراد کے خلاف اقدام قتل سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمات درج کر کے گرفتاری عمل میں لائی جائے، انھوں نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اپنے علاقوں اور گردونواح میں ہوائی فائرنگ کی اطلاع فوری طور پر 15پر دیں ۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*