
آسہراب گوٹھ بس اڈے سے افریقی شہری اغواء رینجرزکا کمانڈو ایکشن شہری کو بازیاب کرواکے تین اغواء کار کرفتار کرلئے
رپورٹ رائو عمران
پاکستان رینجرز (سندھ)اورپولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ سے غیر ملکی کے اغوا میں ملوث ملزم کوگرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ملزم نے افریقی نژاد غیر ملکی اموبی کو اغواء کیا تھاجس کی ایف آئی آر تھانہ سہراب گوٹھ میں درج ہے۔ گرفتار ملزم نے غیر ملکی شہری اموبی کو پیسے کے لین دین کے تنازعہ کی وجہ سے اغواء کیا۔ پاکستان رینجرز (سندھ) اورپو لیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے مشتر کہ ٹیم تشکیل دی اور تکنیکی ذرائع کا استعمال کر تے ہوئے ملزم کو کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ سے گرفتار کر کے مغوی کو بھی بازیاب کروا لیا گیا۔
گرفتارملزم کو مزید قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
