ڈی جی بلڈنگ کنٹرول کی دوڑ میں نیب زدہ
ڈائریکٹر ایڈمن مشتاق سومرو بھی شامل


کراچی (نمائندہ خصوصی) سندھ بلدنگ کنٹرول اتھارٹی میں ڈی جی کی دوڑ میں نیب زدہ ڈائرکٹر ایڈمن مشتاق سومرو بھی شامل ہوگئے جن کے خلاف نیب میں متعدد مالی گھپلوں کی تفتیش جاری ہے انہیں دوسال قبل سندھ بلڈنگ سے نکال دیاگیا تھا کیونکہ وہ ایس بی سی اے کے ملازم نہیں ہیں اور ان پر یہ الزام بھی تھا کہ وہ اینٹی کرپشن کے کچھ بدعنوان افسران سے مل کراپنے ہی محکمہ کے افسران کے خلاف جعلی رپوررٹس کی بنیاد پر انکوائریاں کھلواتے ہیں اور پھر خود بیچ میں پڑکر لین دین کے ذریعے ان انکوائریوں کو بند بھی کروادیتے ہیں اور گزشتہ کئی سال سے وہ یہ کام جاری رکھے ہوے تھے کہ موجودہ ڈی جی کی دوسال قبل ایس بی سی اے میں تعیناتی کے وقت ان کا وزارت بلدیات تبادلہ کردیا گیاتھا تاہم ذرائع کادعوی ہے کہ چیف سیکریٹری کے دفتر میں تعینات سومرو کے ایک قریبی عزیز نے اس پر ناراض ہوکر موجودہ ڈی جی کابھی تبادلہ کروادیا تھا تاہم وہ اپنا اثرو رسوخ استعمال کرکے چند ماہ بعد ہی دوبارہ تعیناتی حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے تھے کہاجاتاہے کہ کھوڑو کی تعیناتی کے وقت ان سے یہ وعدہ لیاگیا تھا کہ وہ سسٹم کے لاڈلے مشتاق سومرو کو ایک بار پھر محکمہ میں واپس لاکر نہ صرف اسی آسامی پر تقرری دیں گے بلکہ ان کی ہر فرمائش پر لبیک بھی کہیں گے یہی وجہ ہے کہ مشتاق سومرو کی واپسی کے بعد انہیں دوبارہ ڈائرکٹر ایڈمن کا چارج دیدیاگیا بلکہ ان کی پرانی خواہش کی تکمیل میں سومرو کو اندرون سندھ کاسب سے منافع بخش اسٹیشن حیدر آباد کے ڈائرکٹر کا اضافی چارج بھی دیدیا گیا یوں ان کے دونوں ہاتھوں میں لڈو تھمادئے گئے ہیں مگر مشتاق سومرو کو اس پر بھی قرار نہیں آیا اور اس نے اپنی سابقہ روایت کو برقرار رکھتے ہوے آتے ہی سب سے پہلے ڈی جی سمیت ان سے سینئر ڈائرکٹرز کے خلاف اینٹی کرپشن میں انکوائری کھلوائیں تاکہ ان کی ملازمت کاریکارڈ داغدار کرکے اپنا راستہ کھولا جاسکے اور اس طرح اب وہ کھل کر اگلے ممکنہ ڈی جی کی دوڑ میں شامل ہوگئے ہیں اور اس سلسلہ میں انہوں نے وزیر بلدیات مبین جمانی کو بھی راضی کرلیاہے اور جلد ہی چیف سیکریٹری آفس سے تبادلے کی سمری منظوری کے لئے الیکشن کمیشن کو بھیجی جارہی ہے جہاں سے منظوری ملتے ہی نوٹیفکیشن جاری کردیا جائے گا یہاں یہ امر بھی حیرت انگیز ہے کہ اتنے اہم شہری محکمہ کے سربراہ کی تقرری کے لئے نگراں وزیر اعلی باقر نجفی کو بھی اعتماد میں نہیں لیاجارہا انہیں سرے سے نظر انداز کرکے چیف سیکریٹری سیکٹری ایٹ میں مشتاق سومرو کے سرپرست کی جانب سے یہ کھیل کھیلا جارہاہے-

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*