2024 میں سونے کی قیمت کم ہوگی یا بڑھے گی؟ اہم پیشگوئی

رواں سال کے دوران سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری رہا تاہم مجموعی طورپر سونے کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا اور اب سرمایہ کار اس بات پر گہری نگاہ رکھے ہوئے ہیں کہ 2024 کیا صورتحال لے کر آئے گا۔

ورلڈ گولڈ کونسل نے سال 2024 میں سونے کی قیمتوں کا آؤٹ لُک جاری کردیا ہے جس میں مستقبل کے رجحانات سے متعلق ممکنہ منظرنامے پیش کیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی سطح پر سونے کی قیمت میں سال 2022 کے دوران کمی رہی، اکتوبر 2022 میں تقریباً 1650 ڈالر فی اونس تک گر گئی تھی جبکہ اپریل 2023 میں 2ہزار ڈالر کا نشان عبور کرلیا۔ سونے کی قیمتیں پورے 2023 میں 2ہزار ڈالر کے لگ بھگ رہیں جس نے لوگوں کو اس قیمتی دھات میں سرمایہ کاری کرنے پر آمادہ کیا۔

پاکستان میں روپے کے مقابلے امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کی وجہ سے سونے کی قیمت میں بہت زیادہ اضافہ سامنے آیا۔

سونے کی صنعت میں سب سے زیادہ بااثر تنظیم ”ورلڈ گولڈ کونسل“ نے اپنے 2024 کے آؤٹ لک میں اگلے سال سونے کی قیمتوں کے لیے تین منظرنامے پیش کیے ہیں۔

رپورٹ میں تنظیم نے سونے کی متوقع مانگ کو امریکی معیشت کی کارکردگی اور 2024 میں کئی ممالک میں ہونے والے انتخابات سے جوڑا ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*