پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی ) کی سابق سربراہ اور سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر 27 دسمبر کو سندھ میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا۔
منگل کے روز نگران وزیر اعلیٰ سندھ جسٹس ( ر )مقبول باقر کی منظوری کے بعد صوبائی حکومت نے 27 دسمبر کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔
صوبائی حکومت کے مطابق محترمہ بینظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر کل صوبے بھر میں عام تعطیل ہوگی اور سرکاری ، نجی ادارے ، لوکل کاؤنسلز اور صوبائی حکومت کے انتظامی دفاتر بند رہیں گے.
Loading...