معروف موٹیویشنل اسپیکر نے شادی کے اگلے ہی روز بیوی کو پیٹ ڈالا، ویڈیو وائرل

معروف بھارتی موٹیویشنل اسپیکر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر وویک بندرا نے بیوی کو شادی کے اگلے ہی دن گھریلو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر وویک بندرا کی خاتون پر تشدد کرتے ہوئے ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔

وائرل ویڈیو کی جانچ کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ ویڈیو میں موجود خاتون وویک بندرا کی اپنی بیوی یانیکا تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شادی کے اگلے ہی دن اہلیہ پر تشدد کرنے پر وویک بندرا کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہےبھارتی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ وویک بندرا کے سالے ویبھو کواترا نے ان کے خلاف مقدمہ درج کروایا تھا۔

شوہر کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بننے والی یانیکا کے جسم پر گہرے زخم بھی آئے ہیں جن کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔

یانیکا کے بھائی نے ایف آئی آر میں کہا کہ ’وویک کا اپنی ماں کے ساتھ جھگڑا چل رہا تھا، جب میری بہن یانیکا نے اس معاملے میں مداخلت کی تو میرے بہنوئی نے اسے کمرے میں بند کر کے تشدد کا نشانہ بنایا۔ جس کے نتیجے میں اس کے پورے جسم پر زخم آئے‘

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*