پشاور سے کراچی پہنچنے والی عوام ایکسپریس سے پانچ کلو وزنی بم برآمد ہوا ہے۔جیو نیوز کے مطابق کراچی کی کینٹ اسٹیشن پہنچنے والی ٹرین عوام ایکسپریس سے برآمد ہونے والا پانچ کلو وزنی بم ناکارہ کر کے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا ہے۔عوام ایکسپریس میں بم کی اطلاعت موصول ہونے کے بعد بم ڈسپوزل سکواڈ نے فوری موقع پر پہنچ کر بمب کو کنٹرول بلاسٹ کے ذریعے ناکارہ بنایا۔
(جاری ہے)
ڈی آئی جی ساؤتھ کا کہنا تھا کہ بم میں دو کلو گرام دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا تھا جبکہ بم کا وزن پانچ کلو تھا۔ دھماکہ خیز مواد کو ٹائم ڈیوائس کے ساتھ منسلک کیا گیا تھا۔ بم کو ڈیٹو نیٹ کرنے کے لیے موٹر سائیکل کی بیٹری استعمال کی گئی۔بم کا کہنا ہدف شمالی سندھ تھا، بم کا ٹائمر دن 12 بجے سیٹ تھا ،دوپہر 12 بجے ٹرین سکھر یا روڑی کے قریب تھے۔پولیس کے مطابق بم کو پشاور سے کراچی انے والی ٹرین عوام ایکسپریس کی سیٹ کے نیچے چھپایا گیا تھا.کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ کے راجہ عمر خطاب کا کہنا ہے کہ تخریب خاری کی کوشش کسی علیحدگی پسند جماعت کی ہو سکتی ہے ۔بم ڈسپوزل یونٹ کے مطابق بم سیاہ اور لال رنگ کے سکول بیگ میں رکھا گیا تھا
Loading...