کراچی:عوامی مقامات سے بل بورڈز 15 دن میں ہٹانے کا حکم

کراچی: عدالت نے شہر قائد میں عوامی مقامات سے تمام بل بورڈز، پوسٹرز اور بینرز 15 دن میں ہٹانے کا حکم دے دیا۔


نجی ٹی وی کے مطابق سندھ ہائی کورٹ نے حکم دیا ہے کہ کراچی کے عوامی مقامات پر نصب تمام بل بورڈز، پوسٹرز، ہورڈنگز اور بینرز 15 دن میں ہٹا دیے جائیں۔

شہر کے کئی عوامی مقامات پر نصب بل بورڈز اور ہورڈنگز وغیرہ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے میئر، ڈپٹی کمشنرز کو حکم پر عمل درآمد کی ہدایت کی۔عدالت نے کنٹونمنٹ ایگزیکٹو کو بھی حکم پر عمل درآمد کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آئی جی سندھ، ایس ایس پیز کے ذریعے عدالتی احکامات پر عمل درآمد کروایا جائے۔

عدالت عالیہ نے عمل درآمد کے بعد انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے کیس کی آئندہ سماعت 18 جنوری تک ملتوی کردی۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*