
بی ایس فرسٹ اور تھرڈ ائیر مارننگ پروگرام اوپن میرٹ کے داخلہ فارم 15 دسمبر تک جمع کرائے جاسکتے ہیں
کراچی: (اسٹاف رپورٹر)
جامعہ کراچی نے بی ایس فرسٹ اورتھرڈ ایئرمارننگ پروگرام میں اوپن میرٹ کی بنیاد پر ہونے والے داخلوں کے لئے فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی، انچارج ڈائریکٹوریٹ آف ایڈ میشنز جامعہ کراچی ڈاکٹر صائمہ اختر کے مطابق بی ایس فرسٹ ایئر اور تھرڈ ایئر مارننگ پروگرام میں اوپن میرٹ کی بنیاد پر ہونے والے داخلوں کے لئے فارم جمع کرانے کی تاریخ میں دو دن کی توسیع کردی گئی ہے۔خواہشمند طلبہ15 دسمبر2023ء تک آن لائن داخلہ فارم جمع کراسکتے ہیں۔طلبہ تمام معلومات بمعہ آن لائن داخلہ فارم اور پراسپیکٹس کے حصول کے لئے www.uokadmission.edu.pk پررابطہ کرسکتے ہیں،جہاں تمام معلومات موجودہیں۔