
کراچی سندھ میں 25 نجی سیکورٹی کمپنیوں کا لائسنس کی تجدید کے بغیر کام کرنے کا انکشاف ہوا ہے، محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے ان کمپنیوں کو شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا ہے،محکمہ داخلہ کے مطابق نجی سیکورٹی کمپنیاں کئی سال سے لائسنس کی تجدید کے بغیر چل رہی ہیں،سیکورٹی کمپنیاں محکمہ داخلہ سندھ کو سالانہ فیس ادا نہیں کر رہی تھیں اس لیے شوکاز جاری کیا گیا،محکمہ داخلہ کے مطابق سیکورٹی کمپنیوں کو متعدد نوٹس جاری کیے لیکن جواب نہیں دیا گیا جس پر فائنل شوکاز جاری کیے گئے ہیں، جواب نہ دینے والی کمپنیوں کے لائسنس منسوخ کردیے جائیں گے،نجی سیکورٹی کمپنیوں کو 15 دن میں جواب داخل کرنے کی مہلت دے دی گئی ہے۔