شاہ رخ خان کی پرشانی میں ایک اور اضافہ ہوگیا

بالی ووڈ انڈسٹری کے بےتاج بادشاہ شاہ رخ خان کی فلم ’رئیس‘ کی پروموشن کے دوران ایک شخص کی ہلاکت کا معاملہ عدالت نے ایک بار پر ملتوی کردیا ہے۔

 رپورٹس کے مطابق سال 2017 میں ریلیز ہونے والی فلم ’رئیس‘ جس میں اداکار شاہ رخ خان اور پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

 اس فلم کی پروموشن کے دوران ایک شخص کی ہلاکت کا معاملہ پیش آیا تھا جو کہ بعد میں عدالت جاپہنچا ۔

 گزشتہ روز اس پروموشن کے دوران شخص کی ہلات کے الزامات کو مسترد کی درخواست کی سماعت   گجرات ہائی کورٹ میں ہوئی جسے ملتوی کرتے ہوئے عدالت نے فیصلہ 24 تاریخ کو دینے کا حکم دیا ہے۔

خیال رہے کہ اداکار کے خلاف شکایت کو ختم کرنے کے لئے گجرات ہائی کورٹ میں ایک درخواست دائر کی گئی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ مریض کمزور دل کا مالک تھا اور اس کی موت میں شاہ رخ خان کا کوئی کردار نہیں ہے۔

واضح رہے  کہ سال 2017 میں فلم کی تشہیر کے لئے اداکار شاہ رخ خان ٹرین میں سوار ہوئے تھے اور ان کی ایک جھلک دیکھنے کے لئے افرا تفری مچ گئی تھی۔

اس افرا تفری کو روکنے کے لئے پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج کیا گیا جس دوران ایک شخص کی ہلاکت ہوگئی تھی۔

بعدازاں اس شخص کے گھروالوں نے اداکار کے خلاف وڈوڈارا کی مقامی عدالت میں کئی شکایتیں درج کرائی تھیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*