
بجلی، گیس کی لوڈ شیڈنگ کے بعد موبائل کمپنیوں کی جانب سے نیٹورک کی لوڈ شیڈنگ شروع
*خربوزے کو دیکھ کے خربوزے نے رنگ پکڑ لیا*
کراچی میں جہاں عوام بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور گیس کی لوڈ شیڈنگ سے پہلے ہی پریشان ہے وہیں موبائل کمپنیوں نے بھی عوام کو تنگ کرنے میں اپنا حصہ ڈال دیا zong..jazz..warid کراچی میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے نیٹ ورک ہیں
انکا کئ سالوں سے کالنگ سسٹم مفلوج ھو کے رہ گیا ھے
شروع میں جب ٹاورز لگائے گئے تھے تو وہاں جنریٹر کی سہولت اور انکی دیکھ بھال کے لئے ایک ایمپلائز ھوتا تھا پچھلے کئ سالوں سے وہ ویران پڑے ہیں جسکی وجہ سے صارف شدید پریشانی کا شکار ہیں
گھنٹوں ڈائل کرتے رہو کال ہی نہی ملتی گھر سے باہر نکل کر بات کرنی پڑتی ھے صارف کو
اور ہزاروں صارف اس چکر میں اپنے قیمتی موبائلز فونز سے محروم ہو گئے ہیں
خواتین چھت پہ جاکے بات کرتیں ہیں
خدارا موبائلز کمپنیز اپنے سسٹم کو بہتر بنائے پیکجز کو بڑھاتے چلے جارہے ہیں لیکن سروسز پہ کوئ توجہ نہی تمام اداروں کے ساتھ ساتھ موبائلز کمپنیز نے بھی عوام کو بیوقوف بنا رکھا ھے پاکستان میں اور خاص کر کراچی میں کام کرنے والی کمپنیوں شرم آنی چاھیئے اتنے مہنگے کال ریٹ اور اتنے ٹیکسز لے کے بھی عوام کو بہتر سہولیات فراہم کرنے میں قاصر ہے عوام کی نگران وزیراعظم انوارلحق کاکڑ صاحب سے درخواست ہے کہ ان کمپنیز کا قبلہء درست کریں