عزم و ہمت کی مثال روشن بی بی کو کراچی منتقل کردیا گیا


روشن بی بی نے خود گولیاں کھا کر اپنے خاندان کو بچایا

2 دسمبر کو چلاس میں دہشتگردوں نے مسافر بس کو نشانہ بنایا تھا

کراچی : رپورٹ: کامران شیخ


عزم و ہمت کی داستان روشن بی بی کو کراچی منتقل کردیا گیا،خاتون بی بی روشن کو علاج کے لیے کراچی ریفر کیا گیا تھا
روشن بی بی کو قومی ایئر لائن کی پرواز پی کے 309 کے ذریعے اسلام آباد سے کراچی پہنچایا گیا انھیں ایئر پورٹ سے ایمبولینس کے ذریعے نجی اسپتال منتقل کیا گیاہے
واضح رہے کہ روشن بی بی کو چلاس میں دہشت گرد حملے کے دوران گولیاں لگی تھیں ان کے جسم میں اب بھی گولیاں پیوست ہیں جنھیں آپریشن کے ذریعے نکالا جائے گابی بی روشن اپنے خاندان کو بچاتے ہوئے فائرنگ سے شدید زخمی ہوگئی تھیں، 2 دسمبر کو چلاس میں شوہر اور بچوں کی جان بچانی والی بی بی روشن بہادری کا نیا نام بنیں، چلاس میں بس پر دہشتگردوں کی فائرنگ کے دوران خاتون نے اپنے شوہر اور بچوں کی جان بچاتے ہوئے خودگولیاں کھائیں ،روشن بی بی کا تعلق ضلع غذر کے سب ڈویژن اشکومن کے گاوں ایمت سے ہے وہ دو دسمبر کو اپنے شوہر اور دو بچوں نے ہمراہ کراچی آنے کے لیے بس میں سوار تھیں کہ بس کو دہشتگردوں نے فائرنگ کا نشانہ بنایا فائرنگ کے دوران روشن بی بی نے اپنے شوہر اور بچوں کو بس کے فرش پر لٹایا اور انکی حفاظت کےلیے خود اوپر لیٹ گئی تھیں

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*