پی ایس ایل 9 کیلئے 22 ممالک کے 485 کھلاڑی رجسٹرڈ

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی سی ایل) کے 9ویں ایڈیشن میں 22 ممالک کے 485 کھلاڑیوں کے رجسٹرڈ ہوگئے ہیں۔

پی ایس ایل 9 کےلیے سب سے زیادہ انگلینڈ کے 158 کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کرائی، اس فہرست میں ویسٹ انڈیز کے 58، سری لنکا کے 40، افغانستان کے 36، جنوی افریقا کے 30 کھلاڑی شامل ہیں۔

اعلامیے کے مطابق پی ایس ایل 9 کےلیے بنگلادیش کے 21، نیوزی کے 18، آسٹریلیا کے 16، زمبابوے کے 11 اور آئرلینڈ کے 9 کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروائی ہے۔

پی سی بی اعلامیے کے مطابق پی ایس ایل 9 کا ڈرافٹ 13 دسمبر کو لاہور کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہوگا۔

اعلامیے کے مطابق ایونٹ کےلیے 46 کھلاڑیوں کو پلاٹینم اور 76 کو ڈائمنڈ کیٹیگری میں سائن کیا گیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق سری لنکا کے مہیش تھیکشانے، افغانستان کے فضل حق فاروقی، مجیب الرحمان، ویسٹ انڈیز کے عقیل حسین نے پی ایس ایل 9 کے لیے رجسٹریشن کرائی ہے۔

پی ایس ایل 9 کے آئی سی سی ایسوسی ایٹ ممالک کے کھلاڑیوں نے بھی رجسٹریشن کرائی ہے۔

عالمی نمبر دو ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈر محد نبی بھی ڈرافٹ میں شامل ہیں۔ انگلینڈ کے 158 کرکٹرز، ویسٹ انڈیز کے 58، سری لنکا کے40، افغانستان کے 36، جنوبی افریقہ کے 30، بنگلہ دیش کے 21، نیوزی لینڈ کے 18، آسٹریلیا کے 16، زمبابوے کے 11 اور آئرلینڈ کے9 کرکٹرز شامل ہیں۔ان کے علاوہ ایسوسی ایٹ ممالک کے بھی متعدد کرکٹرز بھی شامل ہیں۔

پلاٹینم کیٹگری

پلاٹینم کیٹگری کے کرکٹرز میں ڈینئل سیمس، ایشٹن ایگر ( آسٹریلیا ) فضل حق فاروقی، نوراحمد، مجیب الرحمن، رحمن اللہ گرباز ( افغانستان ) بین ڈکیٹ، کرس جارڈن، ڈیوڈ ولی، ڈاوڈ ملان، لیوک ووڈ، ریس ٹوپلی، ٹام کرن، ٹائمل ملز( انگلینڈ ) سندیپ لمی چانے ( نیپال ) جیمز نیشام ( نیوزی لینڈ ) راسی ون ڈر ڈوسن، عمران طاہر، ( جنوبی افریقہ ) مہیش تھیکشانا، بھانوکا راجا پاکسے، داسن شاناکا ( سری لنکا ) کائرن پولارڈ، روومن پاول، روماریو شیپرڈ، برینڈن کنگ اور کائل میئرز ( ویسٹ انڈیز) شامل ہیں۔

ڈائمنڈ کیٹگری

ڈائمنڈ کیٹگری میں محمد نبی، عظمت اللہ عمرزئی ( افغانستان ) بیین مک ڈرمٹ ( آسٹریلیا ) لٹن داس، مہدی حسن مراز، محمود اللہ ( بنگلہ دیش ) ڈین لارنس، گس اٹکنسن، جارڈن کاکس، لائم ڈاسن، میتھیو پوٹس، اولی پوپ، رچرڈ گلیسن، سیم ہین ( انگلینڈ ) ٹم سائفرٹ، مارٹن گپٹل، چاڈ بووس ( نیوزی لینڈ ) وین پارنل، لونگی این گڈی، جاری لینڈے، ریزا ہینڈرکس، سساندا ماگالا( جنوبی افریقہ ) دلشن مادوشانکا، چریتھ اسالانکا، دشمنتھا چامیرا، سدیرا سمارا وکرما ( سری لنکا ) فیبئن ایلن، جانسن چارلس، راکیم کارنوال، شائی ہوپ، ہیڈن والش ( ویسٹ انڈیز)۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*