شاہ رخ کو ممبئی ایئرپورٹ پر روک لیا گیا، ویڈیو وائرل

نامور بھارتی اداکار شاہ رخ خان کو ممبئی ایئرپورٹ پر روک لیا گیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

ایئرپورٹ پر شاہ رخ خان سے انکے کاغذات دکھانے کو کہا گیا جس پر انہوں نے اپنے کاغذات دکھائے۔

شاہ رخ خان کے ہمراہ انکے نجی سیکیورٹی گارڈز بھی موجود تھے جبکہ انہیں روکے جانے کا مقصد معمول کی کارروائی کرتے ہوئے ٹکٹ وغیرہ کی جانچ کرنا تھا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان کو کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد ایئرپورٹ میں داخلے کی اجازت دے دی گئی۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*