
ذرائع ایم کیو ایم نے کہا کہ ایم کیو ایم اپنی تجاویز تمام جماعتوں کو پیش کرے گی، اس حوالے سے سیاسی جماعتوں کو کل سیمینار میں شرکت کے لیے دعوت نامے ارسال کرد دیے گئے ہیں، اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی ضروری ہے۔
ذرائع ایم کیو ایم نے بتایا کہ صوبائی حکومت کو ملنے والے اختیارات صرف اور صرف وزیر اعلیٰ ہاؤس تک محدود رہ گئے ہیں، انتخابات کے بعد بننے والی قومی اسمبلی میں اٹھارویں ترمیم میں تبدیلی سے متعلق قراداد منظور کروائی جائے گی۔