بے روزگاری بڑھنا اسٹریٹ کرائم کی بڑی وجہ ہے، ایڈیشنل آئی جی کراچی

ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن کا کہنا ہے کہ بے روزگاری بڑھنا بھی اسٹریٹ کرائم کی بڑی وجہ ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہ ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن کا کہنا تھا کہ صحافی اطہر متین کی ہلاکت پر افسوس ہوا ہے، اطہر متین کے قاتلوں سے متعلق ہمارے پاس کچھ مواد ہے جلد ان تک پہنچ جائیں گے۔

غلام نبی میمن نے کہا کہ اطہر متین کے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے اپنی پوری کوشش کریں گے کیونکہ اسٹریٹ کرائم کے حوالے سے ہماری پالیسی واضح ہے۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی نے کہا کہ پولیس کو اپنی بہترین کوشش کرنی چاہیے،  اچھے کیس بنانے چاہیں، اسٹریٹ کریمنلز کا پرانا ریکارڈ چیک کرنا چاہیے اور انکی شناخت کرنی چاہئے۔

غلام نبی میمن نے کہا کہ ایسی بستیاں جہاں یہ اسٹریٹ کریمنلز رہتے ہیں وہاں انٹلی جینس بنیادوں پر کارروائی کرنی چاہیے، اسٹریٹ کرائم کی ایک وجہ بے روزگاری بڑھنا بھی بتائی جاتی ہے۔

 ایڈیشنل آئی جی کراچی نے کہا کہ منشیات استعمال کرنے والے اسٹریٹ کرائم میں ملوث ہوتے ہیں کیونکہ انکا کوئی ذریعہ معاش نہیں ہوتا تو وہ کہتے ہیں اس طرح کرائم کرکے اپنی منشیات کا بندوبست کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ  پولیس نے ہمشہ چیلنج قبول کیا ہے۔

واضح رہے کہ آج صبح ہی کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے صحافی اطہرمتین جاں بحق ہوگئے۔

جاں بحق ہونے والے صحافی نجی نیوز چینل سے وابستہ تھے، مقتول اپنے بچوں کو اسکول چھوڑ کر گھرواپس لوٹ رہے تھے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*