
پنجاب پولیس کے اہلکار ملزمان کی گرفتاری کے لیے وارنٹ لے کر سندھی مسلم سوسائٹی پہنچے تھے
ملزمان کے ساتھیوں نے حملہ کردیا، مددگار 15نے موقع پر پہنچ کر اہلکاروں کو بازیاب کرالیا
(کرائم رپورٹر) سندھی مسلم سوسائٹی میں ملزمان کی گرفتاری کیلئے آئی پنجاب پولیس کے اہلکاروں پر بلوائیوں کا دھاوا تشدد کے بعد یرغمال ہونیوالے اہلکاروں کو مدد گار پولیس (15) نے بازیاب کروالیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹیپو سلطان تھانے کی حدود سندھ مسلم سوسائٹی ایک نجی ٹی وی چینل کے دفتر کے قریب مفرور ملزمان کی گرفتاری کیلئے آئی پنجاب پولیس کے افسر واہلکاروں پر وہاں پہلے سے موجود لوگوں نے دھاوا بول دیا پولیس مدد گار 15 کے جوانوں نے موقع پر پہنچ کر ہجوم کو منتشر کیا اور یرغمال پنجا ب پولیس کے اہلکاروں کو بازیاب کروایا۔ ایس ایچ او ٹیپو سلطان شوکت علی کے مطابق پنجاب پولیس کے تین اہلکاروں پر مشتمل ٹیم 4 مفرور ملزمان یا سین ‘ عبدالمجید ‘ آفتاب اور جہانگیر کی گرفتاری کیلئے پنجاب سے کراچی پہنچی تھی اور باقاعدہ تھانے میں آکر اپنی انٹری کروائی اور مفرو ر ملزمان کی ایف آئی آر بھی دکھائی۔ جس کے بعد اہلکار ملزمان کی گرفتاری کیلئے جائے وقوعہ پر پہنچے۔ لیکن موقع پر پہلے سے موجود بلوائیوں نے ملزمان کو بچاتے ہوئے پنجاب پولیس کے اہلکاروں پر تشدد شروع کردیا۔ جس سے انکا ایک اہلکار زخمی بھی ہوا اور تشددکے بعد بلوائیوں نے ان اہلکاروں کو یرغمال بھی بنالیا۔ مدد گار 15 کو اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور ہجوم کو منتشر کرتے ہوئے اہلکاروں کو بازیاب کروایا۔ پولیس کے مطابق اس کارروائی اس کارروائی میں پولیس نے بلوائیوں کو گرفتار بھی کیا