پاکستان میں کورونا سے اموات 29950 ہو گئیں

پاکستان میں عالمی وبا کورونا سے مزید 33 افراد انتقال کر گئے اور 2400 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 48744 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 2400 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 33 ہلاکتیں ہوئیں۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 4.92  فیصد رہی۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 29950 ہو گئی اور مجموعی کیسز 14 لاکھ 96 ہزار 693 تک جا پہنچے ہیں۔

اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 3009 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 13 لاکھ 96 ہزار 218 ہو گئی ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*