
مطابق عدالتی حکم پر لائسنس نہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں کی جا رہی ہیں جبکہ ملزم افنان کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کے بعد تفتیش کا عمل جاری ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ عدالتی احکامات کی روشنی میں تمام ایس پیز کو احکامات جاری کردئیے تھے، لائسنس کے بغیر گاڑی چلانے والوں کے خلاف آپریشن کیا جارہا ہے، آپریشن میں ڈولفن فورس سمیت دیگر فورسز حصہ لے رہی ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ مدعی مقدمہ رفاقت علی کا بیان تحریری شکل میں عدالت پیش کیا گیا ہے، مدعی کے بیان پر مقدمے میں دہشت گردی سمیت دیگر دفعات شامل کی گئیں، دہشت گردی دفعات شامل ہونے پر ملزم کو متعلقہ عدالت پیش کیا گیا، ملزم افنان کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کے بعد تفتیش کا عمل جاری ہے۔