فلسطینی بچی اسرائیلی مظالم کیخلاف ڈٹ گئی

اسرائیلی جارحیت کی شکار فلسطینی بچی قابض فوج کی جانب سے گھر تباہ کرنے اور والد کی گرفتاری پر استقامت کا مظاہرہ کرتے ہوئے عزم و ہمت کے ساتھ ڈٹی رہی۔

 فلسطینی بچی نے اسرائیلی مظالم کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے اور والد کی ہمت و جراءت کو سلام پیش کیا۔

اس حوالے سے عالمی میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں فلسطینی بچی نے کہا کہ انہوں نے ہمارے گھرتباہ کر دیے، میں انہیں بتادوں ہم کبھی نہیں روئیں گے کبھی نہیں جھکیں گے اپنے گھر دوبارہ تعمیر کریں گے۔

بچی نے اپنے والد کے حوالے سے کہا کہ میرے بابا ہیرو ہیں، آپ جلد آزاد ہوں گے، ہماری آزادی قریب ہے جیل کسی کو نہیں روک سکتی اور آپ بہت جلد ہمارے ساتھ ہوں گے۔

واضح رہے کہ دسمبر میں صیہونی فورسز نے چار افراد کو حراست میں لیا تھا جس میں ایک میارجرادات کے والد محمود بھی شامل تھے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*