70 گز کے پلاٹ پر کثیر المنزلہ عمارت، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو نوٹس جاری

سندھ ہائی کورٹ نے آگرہ تاج کالونی میں 70 گز کے پلاٹ پر کثیر المنزلہ عمارت بنانے کے خلاف درخواست پر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی و دیگر کو نوٹس جاری کردیئے۔ ہائی کورٹ میں آگرہ تاج کالونی میں 70 گز کے پلاٹ پر کثیر المنزلہ عمارت بنانے کے خلاف شہری جاوید کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواست گزار نے کہا کہ اب تک 70 گز پلاٹ پر چار منزلہ عمارت بنا چکے ہیں۔ بلڈر غیر قانونی طور پر یہ تعمیرات کر رہا ہے۔ استدعا ہے کہ عدالت تعمیرات روک کر فوری کارروائی کا حکم دے۔ عدالت نے شہری جاوید کی درخواست پر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی و دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ایس بی سی اے سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کرلیا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*