ڈکیتی، ریپ میں ملوث ملزمان کا سابقہ کرمنل ریکارڈ سامنے آگیا

کراچی پولیس کو سرجانی ٹاؤن میں ڈکیتی اور ریپ کیس میں ملوث ملزمان کا سابقہ کرمنل ریکارڈ مل گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم پیر بخش اس سے پہلے بھی سنگین نوعیت کے 9 مقدمات میں گرفتار ہوچکا تھا، ملزم کے ساتھی کی شناخت جاوید کے نام سے ہوئی وہ اسی گینگ کا حصہ تھا۔

ملزم پیر بخش کے خلاف تیموریہ، سمن آباد، نارتھ ناظم آباد میں ڈکیتی اور رہزنی کے مقدمات قائم تھے، ملزم سائٹ سپرہائی وے، مبینہ ٹاؤن اور گلستان جوہر پولیس کےہاتھوں بھی گرفتار ہوچکا تھا۔

واضح رہے کہ ملزم پیر بخش گزشتہ شب ساتھی سمیت سرجانی ٹاؤن پولیس کے ساتھ مقابلے میں مارا گیا تھا، ملزم نے سرجانی میں دوران ڈکیتی ایک لڑکی سے زیادتی بھی کی تھی ، ایس ایس پی سوہائی عزیز کی سربراہی میں ٹیم واقعے کی تحقیقات کر رہی تھی۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*