کراچی میں ایف آئی اےکی کارروائی، غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے بینکنگ سرکل کراچی نے حوالہ ہنڈی کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 3 ملزمان گرفتار کرکے لاکھوں مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کرلی۔

ایف آئی اے کی جانب سے جمشید ٹاؤن میں غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کے خلاف کارروائی کی گئی۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار ملزمان حوالہ ہنڈی اور کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث تھے،گرفتار ملزمان بغیر لائسنس غیر ملکی کرنسی ایکسچینج کا کاروبار کر رہے تھے، گرفتار ملزمان میں محمد آصف، حافظ فہیم اور عمران عدمانی شامل ہیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*