ایس بی سی اے سینٹرل : چوہے نے شیر کی کھال پہن لی۔قلی جعلی انسپکٹر

ایس ابی سی اے میں پٹہ سسٹم کے چلن کے زیراثر گریڈ2کا ملازم دیکھتے ہی دیکھتے لکھ پتی بن چکا ہے

معمولی قلی انسپکٹر بن کر چھوٹے بلڈرز اور گھروں میں چھوٹی موٹی تعمیر کرنے والوںکو بلیک میل کرکے رشوت بٹورنے لگا

ریحان الائچی کی سرپرستی میں پٹہ سسٹم کے کارندے معمولی قلی محفوظ نے شہریوں کو غیر محفوظ کردیا،قلی کا لائف اسٹائل تبدیل

کراچی ( رپورٹ اے آر ملک) ایس بی سی اے ڈیمولیشن اسکواڈ کا قلی انپکٹر بن کر لوٹ مار کرنے لگا، تفصیلات کے مطابق ایس بی سی اے ڈیمولیشن اسکواڈ کے معمولی قلی محفوظ نے چھوٹے بلڈرز اور عام افراد کو غیر محفوظ کردیا ہے، اے ڈی ریحان الائچی کی آشیر باد سے چوہے نے شیر کی کھال پہن لی اور ضلع وسطی میں سروے اور چھوٹی موٹی تعمیرات کرنے والے افراد سے بلیک میلنگ کرکے بھاری رشوت بٹورنے لگا، ایس ابی سی اے میں پٹہ سسٹم کے چلن کے زیراثر گریڈ2کا ملازم دیکھتے ہی دیکھتے لکھ پتی بن چکا ہے اور لگژری لائف گزار رہا ہے، ایس بی سی اے مین اندھی پیس رہی ہے اور کتی چاٹ رہی ہے کا چلن ہے جس کا سرپرست ڈی جی ، ایس بی سی اے اسحق کھوڑو کا فرنٹ مین ریحان الائچی ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*