ڈاکٹر اسرار احمد نے اسرائیل فلسطین جنگ کے بارے میں کیا پیشگوئی کی تھی؟

ممتاز پاکستانی اسلامی اسکالر اور تنظیم اسلامی تنظیم کے بانی ڈاکٹر اسرار احمد نے اپنی زندگی کے دوران پیش گوئی کی تھی کہ اسرائیل فلسطین تنازعہ تیسری عالمی جنگ کی طرف لے کر جائے گا جس کے نتیجے میں اسرائیل یہودیوں کے قبضے میں چلا جائے گا۔

یوٹیوب پر ڈاکٹر اسرار احمد کے اسلامی تعلیمات کے حوالے سے ایک بہت بڑی تعداد میں لیکچرز موجود ہیں جس میں سے ایک ویڈیو میں انہوں نے اسرائیل فلسطین جنگ کے بارے میں پیشگوئی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی افواج عیسائی طاقتوں کی مدد سے عرب ممالک اور ترکی کے وسیع علاقوں پر قبضہ کرلیں گی۔

ڈاکٹر اسرار احمد کی پیشگوئی کے مطابق یہودی قوم عراق، شام، اردن، سعودی عرب کے شمالی علاقوں، ترکی کے جنوبی علاقے، صحرائے سینا اور مصر کے کچھ حصوں پر قبضہ کر کے عظیم تر اسرائیلی ریاست قائم کرینگے۔

یہودی مسلم ممالک پر قبضہ کرنے کے بعد اسرائیلی ریاست قائم کرینگے، اس دوران مسجد الاقصیٰ کو منہدم کرکے اس کی جگہ پر ہیکل سلیمانی کو تعمیر کیا جائے گا جس کیلئے لندن سےحضرت داؤد علیہ اسلام کا تخت لایا جائے گا۔

ڈاکٹر اسرار احمد نے مزید پیشگوئی کی تھی کہ مسجد اقصیٰ کی شہادت کے بعد مسلم دنیا میں انتشار پیدا ہوجائے گا، عوامی تحریک کا ایک طوفان اٹھے گا جس پر کوئی بھی قابو نہیں پاسکے گا اور یہ وہ وقت ہوگا کہ جب مہدی علیہ اسلام کا ظہور ہوگا۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر اسرار احمد مسلمانوں کے لیے یروشلم (القدس) کی اہمیت پر یقین رکھتے تھے اسی لئے فلسطینی عوام کے حقوق کی وکالت کرتے ہوئے اسرائیل-فلسطین تنازعہ پر مضبوط خیالات کا اظہار کرتے تھے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*