
بھائی پیٹ سب کے ساتھ لگا ہے ‘ قائد اعظم کا احترام فرض ہے’ کوئی حکومت سے بھی طاقتور ہے
کوئی حکومت سے اورپر ہے جواس کو مجبور کردیتاہے ۔ سب سسٹم ہے اور سب سسٹم کاحصہ ہیں
کراچی(رپورٹ O اے آر ملک ) روزنامہ قومی اخبار میں DG ایس بی سی اے اسحاق کھوڑو اور ان کے ٹولے کی بدعنوانی کی خبر پر محکمہ انسداد رشوت ستانی نے جو نوٹس جاری کیا تھا اسے اثرو رسوخ سے واپس لینے پر مجبور کردیاگیا۔ معلومات حاصل کرنے کی کوشش پر دلچسپ مگر دل کو لگنے والے تبصرے سامنے آئے ۔ دونوں اداروں کے لوگوں سے با ت چیت میں پتہ چلا کہ بھائی پیٹ سب کے ساتھ لگا ہوا ہے اور قائد اعظم کا احترام تو ہر حال میں فرض ہے ‘ پوچھا کہ حکومت اداروں کو پوچھتی نہیں تو کسی نے کہا کہ حکومت پر بھی کوئی ہے جو اس کو چپ کرنے پر مجبور کردیتاہے ۔ سب سسٹم ہے اور سب سسٹم کاحصہ ہیں