کراچی( اسٹاف رپورٹر )شہر میں ہونے والی ڈانس پارٹیز میں نشے اور ممنوعہ ادویہ کی اوور ڈوز سے لڑکیوں کی اموات ہونےلگیں،ایس ایس پی اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ جنید شیخ کے مطابق چھیپا اور ایدھی کے ریکارڈ کے مطابق گزشتہ چند ماہ میں 12 نوجوان لڑکیوں کی لاوارث لاشوں کو دفنانے کا انکشاف ہوا ہے،ان لڑکیوں کی اموات ڈانس پارٹیوں یا فحاشی کے اڈوں پر ہوئیں، جنید شیخ کا دعویٰ ہے کہ فارم ہاؤسز اور فحاشی کے اڈوں کا عملہ خاموشی سےلاشیں ٹھکانے لگا دیتا ہے،سچل کے علاقے سے 27ستمبر کو لڑکی لاش ملی تھی ، لڑکی کی موت اوور ڈوز کی وجہ سے ہوئی تھی، تفتیش کے بعد پتہ چلا کہ خاتون کی موت فارم ہائوس میں ڈانس پارٹی کے دوران ہوئی اور لاش کو سچل تھانے کی حدود میں جھاڑیوں میں پھینک دیا گیا تھا، تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ لڑکی کو 3ماہ قبل ملتان سے لایاگیا تھا،پولیس نے سرکاری افسر کےفارم ہاؤس کوسیل کر کے 4 ملزمان کوگرفتارکیا تھا ، مذکورہ افسر یہ دھندہ چلا رہا تھا۔
Loading...