کے ڈی اے افسر کے قتل میں بھی SBCA بلڈنگ انسپکٹرکاشف ملوث نکلا

کورنگی میں تعینات کے ڈی اے افسر جبار منگی کو رئیس مما ، اعجاز گورچانی، ذوالفقار بھٹہ نے کورنگی ڈیڑھ نمبر میں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا تھا
اس قتل کی ریکی ایس بی سی اے بلڈنگ انسپکٹر کاشف نے کی تھی،آجکل ناجائز تعمیرات سے بھتہ وصولی قریبی عزیز قمر کو سونپ رکھی ہے
کراچی ( رپورٹ اے آر ملک) ایس بی سی اے بلڈنگ انسپکٹر کاشف کورنگی رئیس مما، اعجاز گورچانی، ذوالفقار بھٹی کے ہاتھوں کے ڈی اے آفیسر جبار منگی کورنگی ڈیڑھ نمبر پر ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنا، ذرایع کے مطابق ایم کیو ایم کورنگی کے سیکٹر انچارج کا رائٹ ہینڈ کاشف خان ایم کیو ایم لندن کی جانب سے کورنگی کی ٹارگٹ کلنگ ٹیم کا حصہ تھااور اسے رئیس مما کی سفارش پرہی ایم کیو ایم نے ایس بی سی اے میں بھرتی کرایا تھا، ماضی میں کے ڈی اے کے ایک اآفیسرجبار منگی کو کورنگی ڈیڑھ نمبر پر رئیس مما، اعجاز گورچانی، ذوالفقار بھٹہ کی ٹیم نے ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا تھا، جس کی ریکی کاشف ایس بی سی اے والا نے کی تھی۔ روزنامہ قومی اخبار میں گزشتہ دنوں ایس ایس پی پیر محمد شاہ کے قتل میں موصوف کے ملوث ہونے کی خبر پر اداروں نے اس سے کوئی پوچھ گچھ نہیں کی لہذا س نے رسی دراز جان کر سیاسی جماعت کے عسکری ونگ سے دباو¿ ڈلوانے کی کوششیں کیں، سیاسی پشت پناہی کی بنا پر ہی وہ 22برس سے ایس بی سی اے کورنگی میں براجمان ہے اور پٹہ سسٹم چلا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ دنوں بلڈرز مافیا اور پورشن مافیا کی ناجائز تعمیرات پر بھتہ وصولی کے لیے کاشف کورنگی نے اپنے قریبی عزیر اور ساتھی قمر کو یہ ذمے داری سونپ دی ہے اور وہ غیر قانونی تعمیرات میں ملوث بلڈرز اور پورشن مافیا سے خفیہ ملاقاتیں کرکرے یقین دہانیاں کرارہا ہے کہ ان کی ناجائز تعمیرات کو منہدم نہیں کرایا جائے گا۔روزنامہ قومی اخبار اس حوالے سے قومی مفاد میں مزید انکشافات جلد کرے گا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

One comment on “کے ڈی اے افسر کے قتل میں بھی SBCA بلڈنگ انسپکٹرکاشف ملوث نکلا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*