پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی نو بیاہتا جوڑی، اداکارہ صبور علی اور اداکار علی انصاری نے اپنے ہنی مون کے لئے جگہ کا انتخاب کرلیا ہے۔
رواں ہفتے ویلنٹائن ڈے کے موقع پر اس جوڑے نے اپنے ہنی مون کے سفر کا آغاز کیا ہے اور اس مقصد کے لئے ایک خوبصورت جگہ کا انتخاب کیا ہے۔
پہلے پہل تو جوڑے کی جانب سے جاری کی جانے والی تصاویر سے یہ واضح نہیں ہوسکا وہ کہاں گئے ہیں۔
بعدازاں پوسٹ کی جانے والی کچھ تصاویر اور ویڈیوز میں جگہ کا نام بتایا گیا ہے جو کہ ’استنبول‘ ہے۔
ویلنٹائن ڈے کے موقع پر ادااکر علی انصاری نے اپنی اہلیہ کو بڑا سرپرائز دیتے ہوئے یہ دن خوب انداز میں منایا ہے ۔
اس دن کی مناسبت سے صبور نے اپنے شوہر سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے ایک پوسٹ بھی جاری کی ہے۔
دوسری جانب اداکار علی انصاری نے بھی صبور سے اپنی محبت کا کھل کر اظہار کیا ہے۔