پشاور میں کتے کی ہلاکت پر دوست نے دوست پر مقدمہ درج کرادیا۔
پولیس کے مطابق پشاور کے علاقے متنی میں کتے کی ہلاکت پر تھانہ متنی میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
پولیس کا بتانا ہےکہ کتے کے مالک نے دوست کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی جس میں مدعی کا کہنا ہےکہ دوست نے میرے کتے کو بغیر کسی وجہ کےگولیاں مار کر ہلاک کردیا اور اسے مارنے کے بعد فرار ہوگیا۔
پولیس کے مطابق کتے کی پوسٹ مارٹم رپورٹ وٹرنری اسپتال سے ابھی نہیں ملی اور قانون کے مطابق جانوروں کو مارنے کی سزا 2 سے 5 سال تک ہے۔